ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور ساحل کی صفائی کام میں باکڑادوکانداروں اورماہی گیروں کے درمیان مقابلہ آرائی

مرڈیشور ساحل کی صفائی کام میں باکڑادوکانداروں اورماہی گیروں کے درمیان مقابلہ آرائی

Thu, 17 Nov 2016 19:08:59    S.O. News Service

بھٹکل:17/نومبر (ایس او نیوز) مرڈیشور کے ساحل پر صفائی کام کے لئے مقابلہ آرائی شرو ع ہوگئی ہے۔ سمندر کنارے کے باکڑا دوکانوں ، غیر قانونی ماہی گیر بوٹوں کو نکال باہر کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ  کی سخت کارروائی کو دیکھتے ہوئے مقامی دوکاندار اور ماہی گیر بھی صفائی کام کے ذریعے اپنا وجود باقی رکھنے کی کوشش کرتے دیکھے گئے۔

بدھ کو ایڈیشنل ڈی سی ، ایچ پرسنا نے مرڈیشور پہنچ کر صفائی کام کا معائنہ کرنے کے بعد کہاکہ اگلے دو تین دنوں میں ضلع کے ڈی سی خود یہاں کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیں گے۔ صفائی کاموں کو تکمیل تک پہنچانے کےلئے ماولی -1 اور ماولی -2گرام پنچایتوں کے افسران جمعرات کی صبح سے ہی اپنے عملے کے ساتھ ساحل پر پہنچ کر صفائی کاموں میں مصروف ہیں۔ ساحل سمندر کی صفائی خود کرنےکا دعویٰ کرنے والے باکڑا دوکانداروں نے جے سی بی مشین مہیا کرتے ہوئے پیچایت کا بھرپور تعاون کیا ہے۔ دوسری طرف سمندر ی ساحل کو ماہی گیر بوٹوں کا مرکز قرار دیتے ہوئے ماہی گیر خواتین جائے وقوع پہنچ کر خود بھی صفائی کرنے میں جٹ گئے ۔ اسی دوران باکڑادوکان سنگھ کے بیانر کی تشہیر پر ماہی گیر خواتین نے مخالفت کی تو دونوں گروہوں کے درمیان کچھ دیر کے لئے باتونی نوک جھونک بھی ہوئی ۔ اس کے بعد بیانر کو نکال کر صفائی کام کو انجام دینا طئے کرلیا گیا۔ اس موقع پر ساحل آن لائن سے بات کرتے ہوئے ماہی گیر خواتین نے کہاکہ مرڈیشور کا ساحل ماہی گیر بوٹوں کا جائے مرکز ہے، ہماری محنت کے لئے کوئی دوسری جگہ نہیں ہے ، اس لئے ہم ہی اس کی صفائی کریں گے، دوسرے کوئی بھی یہاں کام کرنےکی ضرورت نہیں ہونے کی مانگ کی۔ پنچایت ممبر جانکی ہری کانت، کلا ہری کانت، کوسوما ہری کانت، وجروتی ہری کانت، انوسویا ہری کانت ، گریجا ہری کانت موجود تھیں۔

ساحل سمندر کی صفائی کام کے متعلق ماولی 1اور2گرام پنچایت کے ترقی جات افسر ایس بی ہتی اور ماروتی دیواڑیگا نے کہاکہ مرڈیشور کے ساحل سمندر کو  فوری طورپر پاک صاف کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے حکم دیا ہے۔ حکم نامے کے تحت ہم عوام کے تعاون سے کام کررہے ہیں۔ ہمارے اس صفائی کام میں باکڑا دوکاندار اور ماہی گیر بھی ساتھ دینے کی بات کہی۔


Share: